طلباء کیلئے ہتھیاروں کی نمائش لگائی گئی

حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ کے سرحدی گاؤں کے ہائی اسکول اجوٹ میںفوج کی جانب سے طلباء کے لئے جدید ہتھیاروں کی نمائش لگائی گئی۔اس نمائش میں بڑی تعداد میں گائوں گلپور اور اجوٹ کے طلباء نے شرکت کی اور ہتھیاروں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس دوران طلباء اپنے ذمہ داریاں بھی بتائیں گئی۔ انہوں نے بتایا کہ فوج دشمن سے مقابلہ کرنے کیلئے ان ہتھیاروں کا استعمال کرتی ہے۔ طلباء نے نمائش دیکھ کر فوجیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ فوج میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ فوج میں جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ان کو جدید ہتھیار اپنے ہاتھوں میں لینے کا پہلی بار موقع ملا تو بڑی خوش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ وہ ان ہتھیاروں کو دیکھیں فوج نے ان کے سکول میں اس نمائش کا انعقاد کر کے ان کی یہ خواہش پوری کی ہے۔