سویپ کے تحت لالچوک میں نکڑناٹک بانڈی پورہ میں پولنگ عملہ کیلئے تربیتی پروگرام منعقد

 عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر// ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ،جو ضلع الیکشن آفیسربھی ہیں، نے ہفتہ کو کہا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوںکو ووٹ ڈالنے کے بارے میںآگاہ کرنے کے لیے مختلف اختراعی اور جدید ذرائع کا استعمال کیا جا رہا ہیں۔ سرینگرکے ضلع الیکشن آفیسرڈاکٹر بلال محی الدین نے بتایا کہ ووٹنگ کی اہمیت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لئے گھنٹہ گھر (کلاک ٹاور) میں ہفتہ کو ایک نکڑ ناٹک کھیلا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے SVEEP مہم کے تحت میوزیکل ایونٹس، نکڑ ناٹک اور دیگر پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اختراعی طریقے استعمال کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔اس دوران ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے ہفتہ کوپرزائیڈنگ آفیسرز (POs) اور پولنگ آفیسر کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ انہیں ضروری معلومات اور مہارت سے آراستہ کیا جا سکے۔ اس تربیتی پروگرام میں الیکشن کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ای وی ایم کو چلانے اور دیگر انتخابی طریقہ کار شامل ہیں ,تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پولنگ عملہ پولنگ سٹیشنوں کی نگرانی کے لیے اچھی طرح سے تیارہو اور انتخابات کے دن ایک منصفانہ اور موثر ووٹنگ کے عمل کو آسان بن جائے۔اسی طرح کے تربیتی پروگرام سب ڈویڑن گریز اور سب ڈویڑن سمبل میں بھی منعقد ہوئے۔DLMT اور ALMTs کی طرف سے فراہم کردہ تربیتی پروگرام میں کل 454