سریتا چوہان اور وویک شرما نے سانبہ میونسپلٹی کے کام کاج کا جائزہ لیا میگا پروجیکٹوں ، پی ایم اے وائی ۔ یو ۔پی ایم سوا ندھی ، ایس بی ایم ، ایم آر ایف اور ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کا لیا جائزہ

 

سانبہ//کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار سریتا چوہا ن اور ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود جموں وویک شرما ( وِزٹنگ اَفسران)نے لوگوں کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کا اہم پروگرام ’’ مائی ٹائون مائی پرائیڈ ‘‘ 2.0 پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سانبہ میونسپلٹی کے یو ایل بی کونسلروںکے ساتھ استفساری گفتگو کی اور اس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود وویک شرما، سی پی او ثقلین کور ، اے ڈی سی راکیش دوبے ، اِی او بلدیہ سانبہ کے علاوہ دیگر ضلعی اَفسران او رشہری بلدیاتی کونسلر بھی موجود تھے۔

 

ایگزیکٹیو آفیسر مونسپلٹی سانبہ نے میونسپل کمپلیکس سانبہ کی ٹائون اَپ گریڈیشن، شاپنگ کمپلیکس کے ساتھ بس سٹینڈ، سانبہ میں کثیر المقاصد کمپلیکس کی تعمیر ، تالابوں ، کمیونٹی ہال ، چلڈرن پارک کی اَپ گریڈیشن کے علاوہ ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت کئے جانے والے دیگر کاموں کو اُجاگر کرنے، آئی ڈی ایم ٹی ، مواد کی بازیابی کی سہولیت ،پی ایم اے وائی ۔ یو، پی ایم سوا ندھی ،آئی ایچ ایچ ایل سمیت مختلف میگا پروجیکٹوں کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔وِزٹنگ اَفسران نے لوگوں کی دہلیز پر عوامی خدمات کی فراہمی پر زور دیا اور غیر منظم بستیوں میں رہنے والوں ، ترجیحی کنبوں پر توجہ مرکوز کرنے اور سانبہ ٹائون میں آئی ایچ ایچ ایل سہولیت کے تحت صدف فیصدیقینی بنانے پر زور دیا۔ وِزٹنگ اَفسران نے پی ایم سوا ندھی سکیم کے تحت اَفسران سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اہل غونچہ فروشوں کو صدفیصد تجارتی لائسنس فراہم کئے جائیں۔وِزٹنگ اَفسران نے کہا،’’ ریڈی والوں کے مقامات کو مناسب جگہ پر منظم طریقے سے طے کیا جائے تاکہ الگ الگ ریڈی زون بنائے جائیں ۔ اِس کے علاوہ ہ رریڈی والا اَپنے اِرد گرد کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کی خاطر کوڑے دان اَپنے ساتھ لے جائے ۔‘‘وِزٹنگ اَفسران نے آن لائن پورٹلوں ، گرین سٹی پلان کے ذریعہ خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے پر زور دیا جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل گاریوں کی جگہ اِی۔ رکشا کا اِستعمال کیا جانا چاہئے۔ اُنہوں نے یو ایل بیز کے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ ریلوے سٹیشن کے نزدیک بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم میگا پروجیکٹوں کی جگہ پر چلائیں تاکہ شہر کی جمالیات کو تیار کیا جاسکے۔وِزٹنگ اَفسران نے مزید کہا،’’ خود روزگار پیدا کرنے کی سکیموں کے تحت نوجوانوں میں ممکن ، تیجسوینی ، حمایت اور دیگر حکومتی معاونت والی سکیموں کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔‘‘وِزٹنگ افسران نے وارڈ ممبران کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ متعلقہ اداروں کی مناسب اقدام سے ان کو ترجیحی سطح پر حل کیا جائے گا۔دریں اثنا، وِزٹنگ اَفسران نے پی ایم اے وائی (اربن) مشن کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کئے۔ اُنہوں نے سانبہ شہر کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔