سرنکوٹ قصبہ میں جام سے عوام پریشان

بختیار کاظمی

سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کے بازار میں پید ہونے والی جام جیسی صورتحال کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ تاجروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔غلط پارکنگ کے باعث میں بازار ہر آدھے گھنٹے بعد لوگوں کو جام جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ قصبہ میں قائم جموں وکشمیر بینک سے لیکر ہاڑی محلہ تک بدترین جام لگانے کی وجہ سے قصبہ میں آنے والوں کیساتھ ساتھ قصبہ سے باہر جانے والوں کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ۔

 

 

لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرنکوٹ بازار میں گاڑیوں کو غلط پارک کیا جاتا ہے اور دوسری طرف جیسے ہی بڑی گاڑیاں بازار میں داخل ہوتی ہیں تو جام لگنا شروع ہو جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بڑی گاڑیوں کے لئے متبادل راستہ بنا ہوا ہے لیکن انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے قصبہ میں بڑی گاڑیاں مسلسل داخل ہو رہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ میں غلط پارکنگ کیساتھ ساتھ قاعدہ پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قصبہ میں جام جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔