ساوجیاں ہائر سکینڈر ی میں ’کمیونٹی موبلائزیشن‘ پروگرام کا انعقاد

عشرت حسین بٹ

منڈی// ماڈل ہائر اسکینڈری سکول ساوجیاں میں سماگھرا شکشا کے تحت کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام کااہتمام کیاگیا۔اس پروگرام کا انعقاد زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی محمد بشیر نے چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ بشمبر داس کی ہدایت پر کیا۔ پروگرام کی صدارت انور خان پرنسپل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ساوجیاں نے کی جبکہ اس تقریب میں کلسٹر ساوجیاں کے سات اسکولوں کے SMC/SMDC ممبران، سرپنچوں، پنچوں، دیگر PRIs، والدین، ممتاز شہریوں اور کلسٹر ساوجیاں کے قریبی فیڈنگ اسکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں نجم جعفری، عارف ملک، محمد عظیم پنچ اور ماسٹر خادم حسین شامل تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی محمد بشیر نے معیاری تعلیم کے ہدف کے حصول میں کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انور خان پرنسپل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ساوجیاں نے اپنے صدارتی خطاب میں سماگرہ تعلیم کے مختلف اقدامات پر بات کی۔ انور خان نے حاضرین کے سامنے سکول مینجمنٹ کمیٹی کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے سامعین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کریں۔ اس موقع پر شجرکاری مہم بھی کی گئی۔ پرنسپل، زونل ایجوکیشن آفیسر، دیگر اساتذہ اور طلباء نے سکول کے احاطے میں سیب کے درخت لگائے۔ پروگرام کی کارروائی اکبر علی بانڈے نے چلائی۔ ہائر اسیکنڈری سکول ساوجیاں کے 22 طلباء کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے جنہوں نے ووٹرز آگاہی میں حصہ لیا تھا، پروگرام کا اختتام لطیف خان زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی کی طرف سے پیش کردہ شکریہ کے ساتھ ہوا۔