سائیں میرا بخش کا3روزہ عرس اختتام پذیر چھوٹا شاہ میں عرس کی تقریبات مسلسل جاری

حسین محتشم+جاوید اقبال
پونچھ//پونچھ میں سائیں میراں بخش کے38ویں سالانہ تین روزہ عرس نہایت عقیدت واحترام سے منایاگیا جس میںعلماء ومشائخ ، وکلاء ، طلباء تاجروں اور عاشقانِ مصطفیؐنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دوسری جانب مینڈھر سب ڈویژن میں چھوٹا شاہ زیارت پر عرس کی تقریبات مسلسل جاری ہیں ۔پونچھ میں عرس کے تیسرے روز بھی خصوصی ختمات شریف و ذکر اذکار کی محفلیں سجائی گئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات سے لاکھوں کافر مسلمان ہوئے اور انہوں نے مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسولﷺکی شمع روشن کی جو کہ قیامت تک روشن رہے گی۔اس ضمن میں بات کرتے ہوئے سائیں میراں بخش ٹرسٹ کے اہم رکن پیر نثار نے کہا کہ سائیں میراں بخش سرحدی ضلع پونچھ کے عظیم روحانی پیشوا کے سالانہ عرس مبارک کو کرونا کی وجہ سے اس دفعہ محدود رکھا گیا۔انھوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کی سرزمین گونتریاں شریف شاہ پور اسلام آباد میں حضرت سائین بابا میراں بخش رحمتہ اللہ علیہ کے38ویں تین روزہ عرس کے آغاز ذکر اذکار کی محفلوں اور دبار پرچادر چڑھا نے سے ہوا جہاں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئیں۔انھوں نے کہا کرونا کے باعث پچھلے دو سالوں عرس ایک دن تک کو محدود ہوگیا تھا انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس بار کرونا کے معاملات میں کمی آئی اور ایک بار پھر سے آستانہ عالیہ پر تین روز تک کورس کا اہتمام رہا انہوں نے کہا کہ اس دوران دہزاروں عقیدت مند وں نے آستانہ عالیہ پر حاضری دی۔اس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے، ڈی ڈی سی چیئرپرسن تعظیم اختر کے علاوہ ضلع و سول انتظامیہ کے افسران اور سیاسی سماجی کارکنان کی بھاری تعداد میں بھی آستانہ عالیہ پر حاضری دی۔مینڈھر چھوٹا شاہ زیارت پر عرس کے دوسرے دن صبح ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئے جہاں پر پرچم کشائی کی رسم بھی ادا کی گئی ۔اس دوران ایس ڈی ایم مینڈھر اور ایس ڈی پی او مینڈھر بھی موجود تھے تاہم منتظمین کی جانب سے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔