ریلوے وزیرکو مستعفی ہونا چاہئے:کانگریس

نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس نے مرکزی حکومت کو بالاسور ٹرین حادثے کے سلسلے میں ایک بار پھر ہدف تنقید بنایا۔کانگریس ترجمان سپریہ شرینیٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا’’یہ پتہ لگانے کے بجائے کہ اس حادثے کی کیا وجہ ہے ۔ حکومت اب اس حادثے کے پیچھے سازش ہونے کی کہانی گڑھ رہی ہے اور مسافروں کی حفاظت پر توجہ دینے سے بھاگ رہی ہے‘‘ ۔شرینیٹ نے کہا کہ ریلوے وزیر اشونی ویشنو کو ریل حادثے کی اخلاقی ذمہ داری لینی چاہئے اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت اپنی ناکامیوںسے لوگوں کی توجہ ہٹا رہی ہے ۔