خواص ۔ڈھلیری رابطہ سڑک لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث

محمد بشارت

کوٹرنکہ //راجوری ضلع کے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں رابطہ سڑکیں لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وسیع عوام کیساتھ ساتھ طلباء کی ایک بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ خواص سے ڈھلیری رابطہ سڑک گزشتہ کئی عرصہ سے اُن کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے ۔سرپنچ ڈھلیری کلبیر سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں جانے والی رابطہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

 

انہوں نے بتایا کہ علاقہ مکینوں کے وفود کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے بھی ملاقی ہوئے جبکہ اس سلسلہ میں گزشتہ دنوں ایک وفد ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے اعلیٰ آفیسران سے ملاقی ہوئے لیکن ابھی تک لوگوں کو صرف طفیل تسلیاں ہی دی جارہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جہاں محکمہ نے زمینی کی کٹائی کے بعدنکاسی نظام کی جانب کوئی

 

دھیان ہی نہیں دیا گیا ہے اور لوگوں کی زمینیں و رہائشی مکانات متاثر ہو رہے ہیں وہائیں سڑک کو ندی پر تعمیر کئے گئے پل کیساتھ بھی نہیں جوڑا جاسکا جس کی وجہ سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔پنچایتی اراکین و مکینوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کی بہتری اور اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔