جموں پونچھ شاہراہ کے سروے میں تبدیلی | مینڈھر کی کئی سیاسی و سماجی تنظیمیں سراپا احتجاج

جاوید اقبال
مینڈھر //انتظامیہ کی جانب سے جموں راجوری پونچھ قومی شاہراہ کا دھیری رلیوٹ اور منجا کوٹ کے درمیان سے سروے تبدیل کرنے کا پلان سامنے کیساتھ ہی مینڈھر سب ڈویژن کی نصب درجن سے زائد سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سروے کو تبدیل نہ کیا جائے ۔ان تنظیموں کے اراکین نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر حکام کی جانب سے سروے تبدیل کرنے کی کوششیں کی گئی تو ممکن ہے کہ ان کو کورٹ کا رخ اختیار کرنا پڑے ۔انہوں نے کہاکہ مینڈھر سب ڈویژن کیساتھ ساتھ ضلع پونچھ اور منجا کوٹ کی عوام 1965سے ہی مذکورہ شاہراہ کے راستے سفرکررہی ہے لیکن قومی شاہراہ کی تعمیر کیساتھ ہی کچھ مفاد پرستو ں کو ذہن میں رکھ کر شاہراہ کو تبدیل کر کے لاکھوں کی آبادی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جن کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم مینڈھر ،پہاڑی سٹوڈنٹ یونین ،بیو پار منڈل مینڈھر ،بالاکوٹ فرنٹ لائن ودیگر تنظیموں نے انتظامیہ کے مذکورہ قدم کی سخت مخالفت ظاہر کی ہے ۔ضلع ترقیاتی کونسل کے ممبر باجی فاروق نے کہاکہ وہ دیگر ڈی ڈی سی اراکین کیساتھ مل کر اعلیٰ حکام سے اس پروجیکٹ پر نظر ثانی کرنے کیلئے رجوع کرے گئے ۔مینڈھر کی عوام نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جموں پونچھ شاہراہ کا سروئے تبدیل نہ کیا جائے اور سابقہ شاہراہ کو ہی کشادہ کر کے قومی شاہراہ بنائی جائے تاکہ ہر ایک خطہ کی عوام کو فائدہ مل سکے ۔