جموں ریاسی پارلیمانی نشست کیلئے انتخابات این سی کی انڈیا الائنس کے امید وارکو ووٹ دینے کی اپیل

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں //نیشنل کانگریس کی صوبائی اکائی کی جانب سے شیر کشمیر بھون جموں میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا جس کے دوران پارٹی سنیئر لیڈران نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جموں ریاسی پارلیمانی نشست کیلئے انڈیا الائنس کے امید وار رمن بھلہ کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کر کے ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں ۔جموں ضلع دیہی اے کی ایک میٹنگ شیر کشمیر بھون، جموں میں منعقد ہوئی جس میں جموں-ریاسی پارلیمانی حلقوں کی نشست کے لئے انڈیاالائنس کے رمن بھلہ کے امیدوار کے ساتھ ہم آہنگی کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ میٹنگ کے آغاز میںرگھبیر سنگھ منہاس ضلع صدر جموں دیہی اے نے ضلع جموں دیہی اے میں پارٹی کارکنوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پارٹی کیڈر پر زور دیا کہ وہ رمن بھلہ کو کامیاب بنانے کے لئے بے دھڑک کام کریں ۔پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے این سی کے سینئر لیڈر بابو رامپال نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی کی پوری قیادت مایوسی کا شکار نظر آتی ہے، جسکاکوئی ایجنڈا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ زعفرانی پارٹی 2014 اور 2019 کے انتخابات کے دوران عوام کے ساتھ کئے گئے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر بے مثال ترقی کے نام پر جھوٹے بیانیے پھیلانے کے مکروہ حربوں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس عوام کو دکھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے اور اسے مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی اور دیگر مسائل پر عوام کی تنقید کا سامنا ہے۔