جعلی دستاویزات کے ذریعے انکم ٹیکس کی وپسی پر ملازمین کو خبردار کیا گیا

 نیوز ڈیسک

جموں// مختلف محکموں کے کچھ ملازمین کی طرف سے انکم ٹیکس کی واپسی کے دھوکہ دہی کے دعوؤں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے، حکام نے پیر کو تمام محکموں کے سربراہان (HoD) کو ہدایت دی کہ وہ غلط کام کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کریں۔محکمہ ایجوکیشن نے پیر کو ایک سرکیولر جاری کیا جس میں تمام HoDs کو ہدایات جاری کی گئیں۔سرکیولر میں کہا گیا ہے”تمام محکمہ کے سربراہان (HoDs) کے ساتھ ساتھ ذیلی دفاتر کے DDOs خاص طور پر اور تمام ملازمین، جو عمومی طور پر انتظامی محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کر رہے ہیں، کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس نے ایک میٹںگ بلائی تھی جس میں مختلف اداروں کے ڈی ڈی اوز نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو سالوں میں ملازمین کے انکم ٹیکس ریفنڈ کے دعووں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے کیونکہ ملازمین کچھ ٹیکس پیشہ ور افراد کی خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں جن میں ODO کے ذریعے ان کی تنخواہوں سے من گھڑت دستاویزات کی بنیاد پر انکم ٹیکس کٹوتی واپس کی جاتی ہے۔