جامعہ انوارالعلوم وجیلانیہ حسینیہ میں تقریبات منعقد

حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے معروف عالم دین مولانا مفتی محمد سیف اللہ خان صابری حج بیت اللہ پر روانگی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتما م کیا گیا ۔ان کی اپنے گھر سے روانگی کے بعد دارالعلوم جیلانیہ حسینیہ اسلام آباد میں دارالعلوم کے بانی مولانا بشارت خان وجملہ عملہ اور طلبہ و منتظمین نے موصوف کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیااور انھیں سفر محمود پر روانہ کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔

 

 

بعد از اں مرکزی ادارہ جامعہ انوار العلوم پونچھ میں بھی موصوف کے اعزاز میں عظیم الشان الوداعی تقریب سعید کا اہتمام کیا گیا جس میں قائد اہل سنت خطیب اہل سنت مفکر اسلام مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نائب صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں، فخر السادات حضرت مولانا سید فداد حسین قادری، استاذ الحفاظ حضرت مولانا حافظ مجید احمد مدنی، مولانا مفتی سکندر حیات مصباحی ازہری کے علاوہ جامعہ ھذا کے جملہ عملہ نے شرکت فرمائی۔ علمائے کرام نے مفتی سیف اللہ خان صابری کو حج بیت اللہ شریف اور زیارت روضہ رسول کی حاضری کے لئے روانگی پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے جامعہ انوار العلوم اور دین و سنت کے لئے مفتی محمد سیف اللہ خان صابری کی خدمات کو بیان کیا، انہیں سفر محمود و مسعود کی مبارک باد پیش کی اور مقدس مقامات پر جملہ عالم اسلام کے لئے دعاؤں کی گزارش کی۔