بیک وقت محرم اور بڈھا امرناتھ یاترا سیول اور پولیس انتظامیہ کی ستائش کی گئی

پونچھ //ایس آر کے گلوبل پیس فاؤنڈیشن نے پونچھ ضلع میں بیک وقت محرم اور بڈھا امرناتھ یاترا کے کامیاب انعقاد کیلئے انتظامیہ اور پولیس کی سراہناکی ہے۔ایک بیان میں تنظیم کے چیئرمین سید نصرت حسین شاہ نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر پونچھ اندرجیت، ایس ایس پی پونچھ روہت بسکوترا، سی ڈی آر راجیش بشت اور ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی سی آئی ارون گپتا، ایس ایس پی ٹریفک موہن کینتھ نے زبردست ہم آہنگی اور تال میل سے دونوں تقریبات کو کامیاب بنایا۔انہوں نے صوبائی کمشنر رمیش کمار،ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل کی مجموعی نگرانی کی بھی تعریف کی۔ان کاکہناتھاکہ ان افسران کی ذاتی کاوشوں کے بغیر ان تقریبات کو کامیاب بنانا ناممکن تھا۔

 

اس کے علاوہ انہوں نے مقامی سطح پر انتظامات پر اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت انقلابی، ایڈیشنل ایس پی مشیم احمد، ایس ڈی ایم سرنکوٹ نعیم النساء، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نواز احمد، ایس ڈی پی او سرنکوٹ تنویر جیلانی، ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان، ڈی ایس پی آپریشن منیش شرما،تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان ،تحصیلدار حویلی انجم خٹک خان، ڈی ایس پی ڈی آر سچن گپتا، ایس ایچ او پونچھ رنجیت راؤ، ایس ایچ او سرنکوٹ راجویر سنگھ، ایس ایچ او منڈی، نائب تحصیلدار حویلی معروف احمد اور دیگر ان تمام افسران کی بھی تعریف کی جنہوں نے ان دونوں تقاریب کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات کام کیا۔انہوں نے عوام نمائندگان خاص طور پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن تعظیم اختر ، ڈی ڈی سی ممبر لورن ریاض بشیر ناز، ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ شاہنواز،چوہدری، بی ڈی سی چیئرمین شمیم گنائی، سینئر لیڈر تاج میر، ایڈووکیٹ آفتاب گنائی، سینئر ایڈووکیٹ زمان چوہدری،میونسپلٹی چیئرمین کا بھی شکریہ اداکیا۔نصرت شاہ نے سی ایم او پونچھ شمیم بھٹی، سپرانٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ ڈاکٹر ذوالفقار اور ہسپتال کی تمام ٹیم کا بھی شکریہ اداکیا۔انہوں نے محکمہ بجلی ، محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ پی ایچ ای کے افسران کا بھی شکریہ اداکیا۔ان کاکہناتھاکہ ان تقریبات کے اہتمام میں غیر سرکاری تنظیموں خصوصاً ایس ایس ای ایم کے چیئرمین ڈاکٹر سرفراز میر اور چوہدری اسد چیئرمین سری مستان و میڈیا برادری کا رول بھی اہم رہا۔