بینک سنیچر اوراتوار کو کھلے رہیں گے

Building and sign bank (done in 3d)

ٹی ای این

سرینگر/ /ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ تمام بینکوں کو 30 مارچ اور 31 مارچ 2024 کو عام کام کے اوقات تک سرکاری لین دین سے متعلق کاؤنٹر ٹرانزیکشن کیلئے اپنی نامزد
شاخیں کھلی رکھنی چاہئیں۔آر بی آئی کے 20 مارچ 2024 کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت ہند نے 31 مارچ 2024 (اتوار) کو سرکاری رسیدوں اور ادائیگیوں سے نمٹنے والے بینکوں کی تمام شاخوں کو لین دین کیلئے کھلا رکھنے کی درخواست کی ہے تاکہ مالی سال 2023-24 میں ہی رسیدوں اور ادائیگیوں سے متعلق حکومتی لین دینکا حساب کتاب ہو۔ ایجنسی بینکوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 31 مارچ 2024 (اتوار) کو سرکاری کاروبار سے متعلق اپنی تمام شاخیں کھلی رکھیں۔اسکے علاوہ 22 مارچ 2024 کو آر بی آئی کے ذریعہ جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آر بی آئی کے دفاتر جو سرکاری کاروبار سے نمٹتے ہیں اور ایجنسی بینکوں کی تمام نامزد شاخیں جو سرکاری بینکنگ کا کاروبار کرتے ہیں،30 مارچ 2024 اور 31 مارچ 2024 کو اپنے کاؤنٹرز معمول کے اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔