بھیمداسہ گول میں آگ کی واردات میں رہائشی مکان خاکستر مال واسباب راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل، تین غریب بھائیوںکیلئے امدادکی اپیل

زاہد بشیر

گول//گول کے بھیمداسہ علاقہ میں بعد دوپہر تین بھائیوں کے ایک رہائشی مکانات میں اچانک آگ لگی جس وجہ سے یہ مکمل طو رپر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھیمداسہ میں تین بجے کے قریب عبداللہ ، ناظم دین و محمد رفیق پسران عبداللہ کشمیری کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمو دار ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ مالک مکان کا کہنا ہے کہ گھر میں صرف خواتین تھیں اور اچانک آگ لگنے کی وجہ سے انہوں نے شور مچایا اور آس پاس کے لوگ یہاں آئے جنہوں نے اس کو بجھانے کی از حد کوشش کی لیکن تھوڑا پانی کی وجہ سے آگ کو قابو نہ پایا جا سکا جس وجہ سے اس رہائشی مکان میں تمام سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ اس رہائشی مکان میں تین بھائی الگ الگ رہتے تھے اور تینوں بھائیو ں کا تمام سامان راکھ بن گیا ۔ مقامی لوگوں و معزز شہریوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان غریبو ں کی بھر پور امداد کی جائے تا کہ و آئند ہ اپنا گھر بنا سکیں ۔