بھارت میں 5جی خدمات | اکتوبر 2022سے فراہم کی جائیں گی

نیوز ڈیسک
نئی دہلی//مواصلات کے مرکزی اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اکتوبر 2022 سے بھارت میں 5-G ٹیلی کام کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ مواصلات کے وزیر نے کہا ہے کہ فائیو- جی ٹیلی کام خدمات اس سال اکتوبر سے ملک میں شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار 5-G کی نیلامی کے اختتام کے بعد بہت جلد اسپیکٹرم مختص کرے گی، جس کے نتیجے میں اکتوبر میں یہ خدمات شروع کی جائیں گی۔ ویشنو سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس کے بعد ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر کئی ملکوں کے مقابلے بھارت میں 5-Gکی شروعات تیزتر ہوگی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جہاں تک 5-Gکی زیادہ قیمت کا معاملہ ہے تو سرکار اِس میں دخل دے گی اور سرکاری ملکیت والی کمپنی BSNL بازار میں توازن پیدا کرنے کیلئے کام کرے گی۔ ویشنو نے یہ بھی کہا کہ سنیچر تک سرکار کو 5-G اسپیکٹرم کی نیلامی سے ایک لاکھ 49 ہزار کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعتماد بھی ظاہر کیا کہ یہ رقم ایک لاکھ 50 ہزار کروڑ سے تجاوز کرجائے گی۔