باولی تاننگالی دھیری سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع

حسین محتشم

پونچھ//محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے باولی تاننگالی دھیری سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیاجس پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ عرصہ دراز سے لوگ اس سڑک کی مرمت اور تارکول بچھانے کا مطالبہ کر رہے تھے اب جب محکمہ کی جانب سے وہاں پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے تو لوگ محکمہ کی اور انتظامیہ کی سراہنا کر رہے ہیں۔علاقہ کے سماجی کارکن چوہدری محمد شفیع نے متعلقہ محکموں کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے اس سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے اب جب یہ کام ہو رہا ہے تو ہمہ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کام معیاری طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ محکموں سے اپیل کی کہ سڑک کے دونوں اطراف پکے باندھ لگائے جائیں اور نکاس آب کو بھی درست کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک سے ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں ڈیرہ سنت پورہ ننگالی عقیدت مند جاتے ہیں ان کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس بات کا خاص خیال رکھا جائے۔