ای بس سروس سے روزگار متاثر | جموں میں ٹرانسپوٹروں کی ہڑتال

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// نجی ملکیت والے مسافر بس آپریٹروں نے بدھ کو جموں میں اسمارٹ سٹی ای بسوں کے آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔ ٹرانسپورٹروں نے جمعرات کو ایک روزہ ٹوکن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ای بسیں ان کی روزی روٹی کو متاثر کر رہی ہیں۔آل جموں اینڈ ٹرانسپورٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی قیادت میں بہت سے ٹرانسپورٹر جموں شہر میں جمع ہوئے اور جموں کے مختلف گنجان راستوں پر ای بس خدمات کو چلانے پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ایسوسی ایشن کے صدر وجے سنگھ چِب نے کہا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹر وںنے غیر منقولہ اور کم بھیڑ والے راستوں پر ای بسیں چلانے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے یکطرفہ طور پر تمام مصروف روٹس پر ای بسیں چلا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس سے نجی ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔