این آئی آر ایف رینکنگ کشمیریونیورسٹی کو33 واں اورزرعی یونیورسٹی کو 5واں مقام حاصل

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی نے نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک2023 میںملک کی یونیورسٹیوں میں 33 واںاورشیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر نے زرعی یونیورسٹیوں میںپانچواں مقام حاصل کیا ہے۔

 

 

این آئی آر ایف رینکنگ میں کشمیر یونیورسٹی نے موجودہ سال کی درجہ بندی میں 20 درجے کا اضافہ کیا ہے۔ کشمیر یونیورسٹی 100 اعلی اداروں کے مجموعی زمرے میں شامل ہے۔یونیورسٹی نے، موجودہ سال کی درجہ بندی میں، ریسرچ اینڈ پروفیشنل پریکٹسز ، پی ایچ ڈی (FQE) کے ساتھ فیکلٹی کے لیے مشترکہ میٹرک اور فنانشل ریسورسز اینڈ یوٹیلائزیشن میں بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے، وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے یونیورسٹی کے فیکلٹی، نان ٹیچنگ سٹاف، ریسرچ اسکالروں اور طلباء کو انتہائی عزم کے ساتھ تعلیمی فضیلت حاصل کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے انتھک کوششوں کو سراہا۔ادھر شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے مرکزی وزارت تعلیم کے قومی ادارہ جاتی درجہ بندی فریم ورک2023 کے تحت 59۔50 کے مجموعی اسکور کے ساتھ زرعی یونیورسٹیوں میں پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک 2023 کی درجہ بندی اور نتائج کا اعلان پیر کو نئی دہلی میں وزیر مملکت برائے تعلیم اور امور خارجہ ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے کیا۔یہ یونیورسٹی اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم اور بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہے ۔مشمولات کے این ایس