حبہ کدل میں کمسن لڑکا جہلم میں ڈوب گیا، تلاش جاری

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سرینگر کے حبہ کدل علاقے ایک کمسن لڑکا نہانے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
ایس ڈی آر ایف اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران پانی کے تیز بہاو نے بچے کو بہا لیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر پائین شہر کے حبہ کدل علاقے میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب نہانے کے دوران سات سالہ نعمان دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
انہوں نے کہاکہ ایک مقامی نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر کمسن لڑکے کو بچانے کی انتھک کوشش کی تاہم پانی کے تیز بہاو نے کمسن لڑکے کو بہا کر لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی آر ایف اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔