کوکرناگ میں مٹی کے تودے گرنے مکان کو نقصان، خاتون زخمی

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

کوکرناگ // جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں جمعہ کو مسلسل موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، جس دوران مٹی کے تودے گرنے سے کافی نقصان ہوا۔
اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے تکیہ ماگام علاقے میں مٹی کا تودہ گرا، جس سے عبدالحمید ولد عبدالرحمان آہنگر کے رہائشی مکان کو شدید طور پر نقصان پہنچا۔
اسی دوران عبدالحمید کی اہلیہ 50 سالہ سلیمہ بیگم مکان کے ملبے تلے دب گئی، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون کو فوری طور پر بچا لیا گیا اور طبی علاج کے لیے کوکرناگ کے سب ضلع ہسپتال (ایس ڈی ایچ) کوکرناگ منتقل کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔