اکھنور میں معمر خاتون کا مبینہ طور پر قتل، ملزم گرفتار

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں ضلع کے اکھنور علاقے میں ہفتہ کی رات ایک بزرگ خاتون کو اس کے دیور نے مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک بزرگ خاتون وشنو دیوی (65) زوجہ مرحوم شیو رام شرما سکنہ گاوں بردل خوردکو اس کے دیور نے مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ملزم کی شناخت پورن چند ولد امر ناتھ ساکن گاﺅں بردل خورد کے بطور ہوئی ہے۔ خاتون کو مبینہ طور پر ملزم نے پتھر مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
دریں اثنائ، پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 72/2024 درج کر لیا ہے اور ملزم کو متعلقہ پولیس تھانے نے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔