اودھم پور میں ولیج ڈیفنس گارڈ فائرنگ کے واقع میں زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

اودھم پور// جموں صوبہ کے اودھم پور ضلع کے ایک دور افتادہ گاوں میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک گاوں کا دفاعی محافظ (وی ڈی جی) زخمی ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع بسنت گڑھ کے پنارا گاوں سے اس وقت ملی جب VDGs کی ایک گشتی پارٹی نے جنگل کے علاقے میں کچھ مشکوک طور پر حرکت کرنے والے افراد سے آمنا سامنا کیا، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ملی ٹینٹ ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ صبح 7.30 بجے کے قریب، گشتی پارٹی جس میں وی ڈی سی ممبران اور پولیس چوکی سانگ، بسنت گڑھ کے ایس پی او شامل تھے، نے سیری گلہ-بسنت گڑھ، اودھم پور کے ڈھاو علاقے میں کچھ مشتبہ سرگرمی دیکھی، جس دوران ڈھوک میں چھپے ملی ٹینٹوں نے پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی۔
اطلاع کے مطابق، ایک وی ڈی سی ممبر محمد شریف ساکن خانید گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ممکنہ طور پر دہشت گرد علاقے سے فرار ہو گئے ہیں۔
علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کمک بھیج دی گئی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔