پلوامہ میں عدم شناخت لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے واسورا علاقے میں جمعرات کی دوپہر کو ایک عدم شناخت مرد کی لاش برآمد ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ کچھ مقامی لوگوں نے واسورا گاوں میں ایک لاش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو برآمد کیا، پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ادھر، پولیس نے متعلقہ پولیس تھانہ میں ایک مقدمہ درج کر کے لاش کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔