سرینگر لوک سبھاحلقہ سے 2 آزاد امیدواروں نے نامزدگی داخل کرائی

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// کشمیر کے سرینگر پارلیمانی حلقہ سے دو آزاد امیدواروں نے پیر کو لوک سبھا انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔
شیبان عشائی اور نثار احمد آہنگر نامی امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) سرینگر پارلیمانی حلقہ کے دفتر میں آزاد حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔
Follow Kashmir on WhatsApp
سرینگر پارلیمانی حلقے میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن 25 اپریل 2024 (جمعرات) سہ پہر 3 بجے تک ہے۔
اس حلقے پر لوک سبھا انتخابات کیلئے ووٹنگ چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو ہوگی۔