پہلگام میں خاتون سیاح فوت

عظمیٰ ویب ڈیسک

پہلگام// جنوبی کشمیر اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے میں جمعرات کو ممبئی کی ایک خاتون سیاح کی ایک ہوٹل میں موت واقع ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک خاتون سیاح جس کی شناخت چیتنا زوجہ یوگیش ترویدی (62) ساکن ممبئی کے طور پر ہوئی ہے، پہلگام علاقے کے ایک ہوٹل میں بے ہوش ہو کر گر گئی۔
انہوں نے بتایا کہ سیاح کو فوری طور پر علاج کیلئے پبلک ہیلتھ سینٹر پہلگام منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹ لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔