محکمہ سیاحت نے ٹی 20 ورلڈ چمپئن ٹیم کو جموں و کشمیر دورے کی پیشکش کی

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// محکمہ سیاحت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی چمپئن ٹیم انڈیا کو جموں و کشمیر کے دلکش مقامات میں اپنی تقریبات منعقد کرنے کیلئے علاقے کا دورہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت نے کہا، “ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد۔ ہم جشن کو جاری رکھنے کے لیے جموں اور کشمیر کا دورہ کرنے کیلئے چیمپئنز کا خیرمقدم کرتے ہیں! بھارت کے تاج میں آپ کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہوگی”۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم نے 17 سال بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ فائنل مقابلے میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی۔ مقابلے فوراً بعد سٹار بلے باز وراٹ کوہلی اور سابق کپتان روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔