ڈوڈہ میں نوعمر لڑکا سائیکل سے گر کر جاں بحق

اشتیاق ملک

ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع میں اتوار کو پیش آئے ایک دلدوز حادثے میں 14 سالہ کمسن لڑکا جاں بحق ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح گیارہ بجے کے قریب ڈوڈہ کے حنمبل شڑوا گاوں میں ایک 14 سالہ لڑکا سائیکل پر سوار ہو کر نکلا اور گھر سے کچھ ہی فاصلے پر سائیکل حادثہ کا شکار ہونے سے کھاکن نالہ میں جا گرا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور اسے کھائی سے نکال کر نزدیکی ہیلتھ سنیٹر میں بھرتی کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
جاں بحق لڑکے کی شناخت انوج کمار (14)ولد سروپ چند ساکنہ شڑوا کھیلینی کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔