سکولی عمارت پر چنار کا درخت گرنے سے ٹیچر، طالب علم زخمی

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جمعرات کی دوپہر ایک سکول کی عمارت پر چنار کے درخت کی شاخ گرنے سے ایک ٹیچر اور ایک طالب علم زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ چنار کے درخت کی ایک شاخ گورنمنٹ مڈل سکول ہردوتورو کی عمارت پر گر گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقعے میں پرائمری جماعت کا طالب علم حاذق فیاض زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک استاد مختار احمد وانی کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔