بالاکوٹ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ ڈرون گر کر تباہ

جاوید اقبال

مینڈھر// سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سرحدی سیکٹر میں گزشتہ شب ایک ڈرون نما چیز گر کر تباہ ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر علاقے میں بالاکوٹ سیکٹر میں گزشتہ شب ایک مشکوک ڈرون نما چیز کو لائن آف کنٹرول کے قریب گرتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ صبح 03 بج کر 15 منٹ پر بالاکوٹ سیکٹر میں گورنمنٹ ہائی سکول دھراٹی کے قریب باڑ کے آگے ایک ڈرون نما چیز کو گرتے دیکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ ڈرون کے ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے اور جانچ کی جا رہی ہے۔

Follow Kashmir Uzma on WhatsApp