سانبہ میں حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں فوجی اہلکار زخمی

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں صوبہ کے سانبہ ضلع میں بدھ کو ایک کیمپ کے اندر حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ فوجی اہلکار تربیت کے دوران ایک دستی بم کو سنبھال رہا تھا جو گر کر کیمپ کے اندر بلاسٹ ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ فوجی کو سانبہ کے فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔