چندنواڑی میں یاتریوں کی گاڑی حادثہ کا شکار، متعدد زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

پہلگام// جنوبی کشمیر کے پہلگام کے چندنواڑی علاقے میں ایک وین کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد کئی امرناتھ یاتری زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ امرناتھ یاتریوں کو لے جانے والی ایک وین پہلگام کے چندنواری علاقے کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی کوئیک رسپانس ٹیم (کیو آر ٹی) نے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیو آر ٹی کے فوری تعاون اور بچاﺅ کاروائیوں کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں بچ گئی ہیں۔