امرناتھ یاترا کی بس حادثہ کا شکار ہونے سے متعدد یاتری زخمی

محمد تسکین

بانہال// پنجاب کے ہوشیار پور سے تعلق رکھنے والی ایک غیر اندراج شدہ امرناتھ یاترا بس نمبر PB-02BNLM/9389 کو بریک فیل ہونے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ ناچلانہ کے مقام ایک حادثہ پیش آیا ہے تاہم اس حادثے میں تمام امرناتھ یاتری معجزاتی طور بچ نکلے ہیں اور کئی یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔
زخمیوں کو نزدیکی فوج کیمپ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔
جائے حادثہ پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ تمام یاتری محفوظ ہیں اور بریک فیل ہونے کے بعد ڈرائیور نے بس کو سڑک پر ہی روک دیا ہے جس کے بعد بس کھائی میں گرنے سے بچ گئی اور تمام مسافر بال بال بچ نکلے ہیں اور بڑا حادثہ ٹل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غیر رجسٹرڈ بس امرناتھ یاترا سے واپس آکر ہوشیار پور پنجاب واپس جا رہی تھی۔
پولیس، فوج اور انتظامیہ کے افسران موقع پر موجود ہیں۔