گگن گیر گاندرنل میں المناک سڑک حادثہ، ہلاکتوں کا خدشہ

غلام نبی رینہ

گاندربل// وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر علاقے میں اتوار کو ایک لمناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کئی افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ سے سرینگر کی طرف آر رہی سیاحوں سے بھری ایک تویرا گاڑی زیر نمبر JK13B-8950 ہنگ کے مقام پر سڑھک سے لڑھک کر نالہ سندھ میں جاگری۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرینگر لیہہ شاہراہ پر گگن گیر سونمرگ کے مقام پر نالہ سندھ میں تویرا گر گئی، 3 افراد کو بچا کر گنڈ پی ایچ سی منتقل کر دیا گیا، 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او گنڈ پولیس ٹیم کے ساتھ، فوج کی 34 آسام رائفلز، ٹریفک دیہی پولیس، سول انتظامیہ، مقامی لوگ، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف موقع پر پہنچ گئے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔