مشتبہ نقل و حرکت کے بعد اودھم پور، راجوری میں تلاشی کاروائی

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// سیکورٹی فورسز نے مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد اودھم پور اور راجوری اضلاع میں تلاشی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ پتنی ٹاپ کے کارلہ علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جنگل کے وسیع علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی۔
مشہور سیاحتی مقام پتنی ٹاپ پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آخری اطلاعات تک آپریشن ابھی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مشتبہ نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے کالاکوٹ کے جاٹا علاقے اور سندربنی کے علاقے میں دیوک اور تریاٹھ میں تلاشی کاروائی شروع کی۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ سرچ آپریشن ایک “معمول کی مشق” تھی۔