مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد پونچھ میں تلاشی کاروائی

حسین محتشم

پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ کے محلہ پنڈتاں وارڈ نمبر 11 کے ایک رہائشی مکان میں تلاشی کاروائی کی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ قصبہ کے وارڈ نمبر 11 میں واقع رہائشی مکان کے مالکان عرصہ دراز سے جموں میں مقیم ہیں اور مکان خالی پڑا ہے۔مقامی شہریوں نے وہاں کچھ مشکوک نقل و حمل دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے فوراً بعد پولیس اور ایس او جی کی جانب سے مکان میں سرچ آپریشن کیاگیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران اگرچہ کوئی گرفتاری یا ضبطی نہیں کی گئی ہے تاہم مکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے جن کو تبدیل کر کے وہاں نئے تالے لگائے گئے ہیں۔اس دوران مکان کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔
قابل ازیں، پونچھ شہر کے محلہ جرنلی کہ خالصہ چوک میں بھی اسی طرح مشکوک نقل و حمل دیکھی گئی تھی جس کے بعد وہاں بھی سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔ اُس دن سے لگاتار پونچھ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کو پولیس ناکوں پر چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔