جہلم میں لاپتہ ہونے والے تین افراد کی تلاش دوسرے روز بھی جاری

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر کے گنڈبل علاقے میں منگل کو دریائے جہلم میں ایک کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے تین افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے سرچ آپریشن آج دوسرے دن میں داخل ہوگیا ہے۔
جہلم میں کشتی الٹنے سے خاتون اور اس کے دو بیٹے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ تین لاپتہ افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے تلاشی مہم آج صبح دوبارہ شروع ہوئی جس میں متعدد ٹیمیں شامل ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کل رات گیارہ بجے تک جاری رہا تاہم اندھیرے اور دریائے جہلم میں پانی کے شدید بہاؤ کے باعث اسے روک دیا گیا۔
ایک اہلکار نے کہا، “تلاش جاری رہے گی جب تک لاشیں ندی سے نکال لی جاتی ہیں۔ متعدد ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر لاشوں کو نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے‘‘۔
یاد رہے کہ منگل کو وادی کشمیر میں مسلسل بارش کے بعد دریائے جہلم میں تیز بہاؤ کی وجہ سے سرینگر کے گنڈبل علاقے کے قریب ایک کشتی الٹنے سے ایک خاتون اور اس کے دو بیٹوں سمیت 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔