کنگن میں بھاری بھر کم چٹان گرنے سے سکولی عمارت تباہ، متعدد مویشی ہلاک

غلام نبی رینہ

کنگن// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے ٹھیون کنگن علاقے میں اس وقت خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا جب ایک بھاری بھرکم پتھر سکولی عمارت ٹکر گیا جس کی وجہ سے عمارت تباہ ہوگئی۔
مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ برنواڑ ٹھیون کنگن میں ایک بھاری برکم پتھر گورنمنٹ میڈل سکول کی عمارت اور ایک گاﺅ خانے پر گرآیا جس کے نتیجے میں سکولی عمارت تباہ ہوگئی ہے جبکہ گاو¿ں خانے کو شدید نقصان پہنچا ہے جس دوران گاو¿ خانے میں موجود چھ بھیڑیں، تین بکریاں موقع پر ہی ہلاک ہوگئی ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس دوران آس پاس کے رہائشی لوگ اس حادثے میں معجزاتی طور بچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز تک بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے پہاڑوں سے پتھر گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔