سپریم کورٹ یکم مئی کو دفعہ 370 منسوخی کے فیصلے کا جائزہ لے گی

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// سپریم کورٹ آئین کے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے 2019 کے فیصلے کی درستگی کا جائزہ لینے کے لئے تیار ہے، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا۔
جموں و کشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواستیں دائر کی ہیں۔ یہ درخواستیں عوامی نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔
فیصلے پر نظرثانی کی درخواستوں پر یکم مئی کو سماعت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ 11 دسمبر 2023 کو سپریم کورٹ نے دفعہ 370 کو عارضی قرار دیتے ہوئے مرکز کی جانب سے اس کی تنسیخ کو برقرار رکھا تھا۔