سانبہ میں زنگ آلود مارٹر شیل برآمد

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سانبہ// جموں کے سانبہ ضلع میں ایک زنگ آلود مارٹر شیل پائی گئی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے سانبہ ضلع کے بدھوری علاقے میں چند مقامی شہریوں نے ایک موٹر شیل دیکھی اور اس کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے اس شیل کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔