مغل روڈ پر بحالی کا کام جاری، موسم میں بہتری کے بعد آمدورفت بحال ہو گی

عشرت حسین بٹ

پونچھ// تاریخی مغل شاہراہ پر اتوار کوملبہ اور پسیاں ہٹانے کا کام جاری رہا اور اس دوران شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو بھی نکال دیا گیا تاہم تازہ برف باری کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر شاہراہ بند ہو گئی ہے۔
حکام نے کہا کہ اگر کل موسم سازگار رہا تو شاہراہ پر ٹریفک آمدو رفت کی اجازت دی جائے گی۔
مغل روڈ پر تعینات انجینئر طاہر شیخ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے شہراہ پر متعد جگہوں پر بھاری پسیاں گر آئی ہیں اور اتوار کی صبح سے ہی مکینیکل ویگن کی جانب سے مشینوں کے زریعہ ملنے اور پسیاں صاف کر دی گیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران شاہراہ پر درماندہ کچھ گاڑیوں کو بھی نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تازہ برف باری کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر شاہراہ کو بند کرنا پڑا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر کل موسم صاف رہتا ہے تو سڑک کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
بتا دیں کہ مغل شاہراہ گزشتہ دو روز سے نامساعد موسمی صورت حال کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند ہے وہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں تک بارش اور برف باری کی بھی پیشنگوئی کی ہوئی ہے۔