کنزر ٹنگمرگ میں منشیات فروش کی جائیداد قرق: پولیس

فیاض بخاری

بارہمولہ// منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ منشیات فروش ہلال احمد وانی ولد غلام نبی وانی ساکن برزلہ کنزر ٹنگمرگ کی جائیداد (رہائشی مکان جس کی مالیت تقریباً 22.00 لاکھ روپے ہے) ضبط کر لی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985کی دفعہ 68-ایف (1) کی ذیلی دفعہ 68-ای کے تحت کی گئی اور اس سلسلے میں پولیس تھانہ کنزر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20، 22 اور 29 کے تحت ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 05/2024 درج ہے۔
انہوںنے کہاکہ پولیس کی طرف سے کی گئی تفتیش/تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔