جموں و کشمیر کے لوگ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو منہ توڑ جواب دیں گے: ترون چگھ

File Photo

یو این آئی

جموں// بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری اور جموں وکشمیر انچارج ترون چگھ نے ہفتے کے روز کہاکہ بی جے پی پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ عبداللہ ، مفتی اور نہرو گاندھی خاندانی جماعتوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران جموں وکشمیر کے ادھم پور پارلیمانی نشست پر بھی ووٹ ڈالے گئے ۔
موصوف جنرل سیکریٹری نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی پارلیمانی چناو کے دوران واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔
ان کے مطابق بھاجپا پوری طاقت اور قوت کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہے۔
ترون چگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ تینوں خاندانی جماعتوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس پھر سے جموں وکشمیر کو 370کی زنجیروں میں دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ان کا یہ خواب کھبی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
بھاجپا جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ تینوں خاندانوں نے جموں وکشمیر کا بیڑا غرق کیا ، بھائی کو بھائی سے لڑوایا تاہم اس بار یہاں کے لوگ انہیں کرارا جواب دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں تیسری دفعہ بھی جیت حاصل کرکے مرکز میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔