این ٹی اے نے دوبارہ منعقد NEET-یوجی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ، انڈرگریجویٹ (NEET-UG) 2024 کے دوبارہ منعقدہ امتحان کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ امتحان گریس مارکس اور پیپر لیک ہونے کے بعد منعقد کیا گیا تھا۔ اس امتحان میں صرف 1,563 طلباءشریک ہوئے۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے 23 جون کو 1,563 امیدواروں کیلئے امتحان دوبارہ منعقد کیا تھا تاہم اُن میں سے صرف 813 طلباءنے امتحان دیا تھا۔ بقیہ 48 فیصد امیدواروں نے اضافی نشانات کو چھوڑ کر اپنے اصل سکور کا انتخاب کیا ہے۔
نیٹ یو جی امتحان میں ’وقت کے ضیاع‘ کی وجہ سے طلبہ کو گریس مارکس دیئے گئے، جس پر سوالات اٹھائے گئے اور بعد میں یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا، جہاں اس نے گریس نمبروں کے معاملے کو منسوخ کرتے ہوئے ان طلباءکے لئے امتحان دوبارہ منعقد کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔
اب کونسلنگ کا عمل 6 جولائی سے شروع ہوگا۔