بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے پر نائب تحصیلدار پہلگام معطل

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

اننت ناگ// ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے نائب تحصیلدار پہلگام کو بغیر پیشگی اجازت کے سٹیشن چھوڑنے پر معطل کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “اویس امیر، نائب تحصیلدار پہلگام کو بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے اور جاری امرناتھ یاترا 2024 کو سبوتاژ کرنے پر معطل کیا گیا ہے”۔
حکم نامہ کے مطابق، “دریں اثنا، سب ڈویژنل مجسٹریٹ کوکرناگ نائب تحصیلدار کی عدم تعمیل کے معاملے کی انکوائری کریں گے اور معطلی کی مدت کے دوران معطل شخص اپنے دفتر سے منسلک رہے گا”۔