ریاسی حملہ کیس | این آئی اے کی راجوری میں متعدد مقامات پر تلاشی

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

راجوری// نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو ریاسی بس حملے کے سلسلے میں راجوری ضلع میں متعدد مقامات کی تلاشی لی۔
ریاسی ضلع کے پونی علاقے میں 9 جون کی شام کو ملی ٹینٹوں نے شیو کھوڑی سے کٹرا جانے والی یاتری بس پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں بس قریبی کھائی میں گر گئی تھی، واقعہ میں ایک بچے سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
این آئی اے، جس نے 15 جون کو وزارت داخلہ، حکومت ہند کے حکم پر تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالی، نے ہائبرڈ ملی ٹینٹوں اور اوور گراونڈ ورکرز (OGWs) سے منسلک پانچ مقامات کی تلاشی لی۔
ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ ان مقامات کی نشاندہی گرفتار ملزم حاکم خان عرف حاکم دین نے کی۔ این آئی اے کی تحقیقات کے مطابق حاکم نے انہیں محفوظ پناہ گاہ، رسد اور خوراک فراہم کی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں درج ایک مقدمہ (آر سی-02/2024/این آئی اے/جموں) میں NIA کی جانچ کے ایک حصے کے طور پر کی گئی تلاشیوں کے نتیجے میں ملی ٹینٹوں اور بالائی ورکروں کے درمیان تعلق کو ظاہر کرنے والی مختلف اشیاءکو ضبط کیا گیا۔
این آئی اے نے ملی ٹینسی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے ضبط شدہ مواد کی جانچ شروع کر دی ہے۔