نیشنل ہیلتھ مشن نے جموں و کشمیر میں صحت سہولیات کی درجہ بندی جاری کی

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// نیشنل ہیلتھ مشن نے بدھ کو مئی 2024 کے مہینے کیلئے ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (جے کے ای سہاج) پر صحت عامہ کی سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔
گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے زمرے میں جی ایم سی کٹھوعہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، اس کے بعد جی ایم سی اودھم پور، جی ایم سی راجوری، جی ایم سی بارہمولہ اور جی ایم سی ڈوڈہ ہیں۔ اس زمرے میں سب سے نیچے کے پانچ میں جی ایم سی ہندواڑہ، جی ایم سی اننت ناگ اور ایم سی سی ایچ اننت ناگ شامل ہیں۔
ضلعی ہسپتالوں کے زمرے میں ضلع ہسپتال شوپیاں نے پہلا مقام حاصل کیا ہے اس کے بعد اے ایس وائی ایم ضلع ہسپتال بڈگام، ضلع ہسپتال کشتواڑ، ضلع ہسپتال ریاسی اور ڈی ایچ پلوامہ ہیں۔ اس زمرے میں سب سے نیچے کے پانچ میں ضلع ہسپتال گاندربل، ضلع ہسپتال رام بن، ضلع ہسپتال پونچھ، ضلع ہسپتال کولگام اور ضلع ہسپتال بانڈی پورہ شامل ہیں۔
کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (CHCs) کے زمرے میں، سی ایچ سی کرالہ گنڈ کپوارہ نے پہلا مقام حاصل کیا، اس کے بعد سی ایچ سی ڈورو اننت ناگ، سی ایچ سی بسوہلی کٹھوعہ، سی ایچ سی ناگام، بڈگام اور سی ایچ سی اوڑی بارہمولہ شامل ہیں۔ اس زمرے میں سب سے نیچے کے پانچ میں سی ایچ سی تھنہ منڈی، راجوری، سی ایچ سی کرالپورہ کپواڑہ، سی ایچ سی زچلدرا کپوارہ، سی ایچ سی یاری پورہ، کولگام اور سی ایچ سی رام نگر، اودھم پور شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جے کے ای-سہاج (جموں و کشمیر میں ہسپتال انتظامیہ کے آٹومیشن کے لیے الیکٹرانک سسٹم) اقدام کو 4 نومبر 2022 کو جشن صحت کے حصے کے طور پر لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے مختلف قسم کی سہولیات کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ جے کے ای سہاج کو ریپڈ اسیسمنٹ سسٹم (RAS)، آو باونڈ کالنگ کے لیے 104 سنٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن اور MoHFW، حکومت کے RCH پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
رینکنگ رجسٹریشن، ای ایم آر (الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ) کی تبدیلی، آئی پی ڈی مریضوں کی رجسٹریشن اور مئی 2024 کے لیے جے کے ای سہاج کے پورٹل پر اپ لوڈ کیے گئے مریضوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ مراکز کی تفصیلی فہرست NHM کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے۔