طویل انتظار کے بعد بمنہ بائی پاس فلائی اوور عوام کیلئے کھول دیا گیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// طویل انتظار کے بعد سرینگر میں بمنہ بائی پاس فلائی اوور کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پہلی گاڑی نئے تعمیر شدہ فلائی اوور سے گزری، جس سے سرینگر میں شہریوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو راحت ملی۔
روڈز اینڈ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ (آر اینڈ بی) کے بائی پاس ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر، اسحاق احمد نے بتایا کہ پہلی گاڑی فلائی اوور سے گزری، اب یہ فلائی اوور عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
قبل ازیں، حکام نے بتایا تھا کہ متعلقہ بائی پاس فلائی اوور کو رواں سال جون کے آخر تک کھول دیا جائے گا۔
اسحاق نے کہا، “اس منصوبے کی تکمیل سے اہم سڑک پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور علاقے میں سڑک رابطوں میں بہتری کا امکان ہے”۔