شوپیاں میں کمسن نہر میں ڈوب کر جاں بحق

عظمیٰ ویب ڈیسک

شوپیاںض// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ایک گاوں میں جمعرات کو ایک کمسن نے نہر میں ڈوب کر اپنی جان گنوا دی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک کمسن بچہ جس کی عمر تقریباً دو سال تھی، زاوورا شوپیاں گاوں میں پانی کی نہر میں گر گیا، جس کے بعد آس پاس موجودہ مقامی لوگوں نے بچاﺅ کاروائی شروع کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ کمسن کو نکال کر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے آخری سانس لی۔
متوفی کمسن کی شناخت شناخت عاقب احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔