بڈگام میں 5 سالہ بچی تیندوے کا نوالہ بن گئی، لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک دلخراش واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیندوا 5 سالہ بچی کو اس کی رہائش گاہ سے اٹھا کر لے گیا اور بعد ازاں اس کی لاش ایک باغ سے برآمد ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ بڈگام ضلع کے ہریوانی کے علاقے میں پیش آیا، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تشویشناک صورتحال پر فوری ردعمل کرتے ہوئے، حکام نے ایک سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
پولیس، محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں اور مقامی لوگوں کی سخت کوششوں کے بعد، کمسن لڑکی کی لاش قریبی باغ میں پڑی ہوئی پائی گئی”۔
بچی کی شناخت5سالہ طیبہ مشتاق دختر مشتاق احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔
واقع کے بعد علاقے میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔